اسلام آباد ( اے بی این نیوز)شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 70 کیسز رپورٹ ہوئے،ڈی ایچ او کےمطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1410 ہو گئی، ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین ہیں،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 کیسز رپورٹ ہوئے، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 475 ہو گئی،دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 935 گئی۔
