شکاگو (نیوزڈیسک) امریکاکے شہر شکا گو حیرت انگیز واقعہ،1000 پرندوں نے عمارت سے ٹکرا کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق تمام پرندے عمارت کے ساتھ ٹکراکر ہلاک ہوئے ،تمام پرندوں کی موت شمالی امریکا کے سب سے بڑے کنونشن سینٹر میک کارمک پلیس سے ٹکرانے سے ہوئی ۔شکاگو برڈ کولیشن مانیٹرس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ پرندے عمارت سے لگے شیشے کی وجہ سے ٹکرائے کیونکہ پرندے یہ سمجھ نہیں پائے کہ سامنے نظر آنے والے درخت یا آسمان کا عکس ہیں حقیقی نہیں ہیں۔اُنکا کہنا ہے کہ اتنے پرندوں کی ایک دن میں موت ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔