چکوال (نیوزڈیسک) غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن چکوال پولیس کے ایس ایچ او تھانہ صدر ملک اظہر کی سربراہی میں پولیس کا غیر قانونی افغانیوں کیخلاف آپریشن، دودرجن سے زائد غیر ملکی گرفتارکرلئے۔ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ کارروائی وزرات داخلہ و خارجہ کے احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
