اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ،شرح37 اعشاریہ07 تک پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جس میں آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے دودھ ، چینی ، ایل پی جی سلینڈر، سمیت اشیاء شامل ہیں،چینی کی قیمت میں1روپے فی کلو ،فی کلو ٹماٹر 11 روپے مہنگے ہوئے ، ایل پی جی سلینڈر 98 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3232 روپے کا ہو گیا، جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، دہی، مٹن اور خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔















