اہم خبریں

سمگلروں کی شامت آگئی،متعلقہ ادارے نے 70 ہزارٹن چینی ریکور کرلی

لاہور(نیوزڈیسک)چینی کی سمگلنگ کا معاملہ۔چینی کے سمگلروں سے 70 ہزار ٹن چینی ریکور کی جاچکی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر چھاپوں کے تھرو چینی برأمد کی جارہی ہے گزشتہ روز زیارت کے مقام پر چینی کے 2400 بیگ برأمد کیے گئے۔سمگل شدہ چینی اوپن مارکیٹ کے نرخوں کے مطابق ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کو فروخت کی جا رہی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں سمگلروں سے مزکورہ مقدار میں چینی ریکور کرنے کی ایک مثال نہیں ہے۔سمگل شدہ چینی اوپن مارکیٹ میں 160روپے فی کلوگرام فروخت کی جا رہی ہے۔ہو ل سیل مارکیٹ میں سمگل شدہ چینی 7700 روپے کی 50 کلوگرام فروخت کی جا رہی ہے۔چینی کی سمگلنگ پر پچاس فیصد کنٹرول کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں