اہم خبریں

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ،آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا 25 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک)آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے 25 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ٹرانسپورٹ مالکان نے مطالبات پورے نہ ہونے پر 25اکتوبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے گھیراؤ کا بھی اعلان کردیا، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ 25اکتوبر کو گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرکے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دیا جائے گا ۔اگراحتجاج کے باجوود پھر بھی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا لائحہ عمل دینگے ۔آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم پر سبسڈی کے ذریعے 150 روپے لٹرتک پٹرولیم مصنوعات فراہم کی جائیں یا پھر ایران سے ڈائریکٹ لانے کی اجازت دی جائے ۔

متعلقہ خبریں