کراچی (نیوز ڈیسک) ڈالر مزید سستا،روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق آج دن کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ،ڈالر 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 282 روپے 62 پیسے کا ہوگیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 283 روپے 62 پیسے کا ٹریڈ ہو رہا تھا۔















