واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا نے تعمیراتی ٹیکنالوجی کمپنی کو 2040 تک چاند پر گھر بنانے کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کردی۔ چاند پر بنائے جانے والے یہ گھر صرف خلا نوردوں کے لیے ہی نہیں بلکہ عام افراد کے لیے بھی ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ناسا چاند پر تعمیر کیے جانے والے گھروں کے دروازے، ٹائلز اور فرنیچر بنانے کے لیے جامعات اور نجی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
