احمد آباد(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے 283 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 37 ویں اوور میں بنالیا۔نیوزی لینڈ کے صرف دو کھلاڑیوں نے ہی پورا ہدف مکمل کرلیا۔ ڈیون کانوائے نے 152 اور رچن رویندرا نے 123 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے دوسرے نمبر کے اوپنر ول ینگ صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے جن کی وکٹ سیم کرن نے حاصل کی۔
