کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں پولیس کے آپریشن کے دوران شہر کی سب سے بڑی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں پولیس نے آپریشن کیا۔ گٹکا فیکٹری سے تیار گٹکا، چھالیہ، تمباکو، پیکنگ کا سامان اور مشینیں بھی برآمد کی گئیں۔