مظفر آباد ( اے بی این نیوز )آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج میں شدت،ہزاروں کی تعداد میں تاجر ،وکلا اورسول سوسائٹی کےافراد گیلانی چوک میں جمع،پولیس نے گیلانی چوک کو حصار میں لے لیا،دیگر مقامات سے بھی قافلے گیلانی چوک کی طرف رواں دواں،مظاہرین کی گیلانی چوک میں شدید نعرے بازی ،جماعت اسلامی آزادکشمیر نے بھی احتجاج کی حمایت کردی ،مظفرآباد سمیت برنالہ اور کوٹلی اورجہلم ویلی میں بھی کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔
