اہم خبریں

آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دیدیا

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی رجسٹریشن غیر قانونی قرار ، سیاسی جماعتوں کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کی خلاف ورزی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے ،عدالت نے فیصلہ دیا کہ سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے،الیکشن کمیشن آئین کے بغیر رجسٹریشن نہیں دے سکتا تھا ،آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو عبوری رجسٹریشن دی تھی ۔ بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت آزاد کشمیر کا ہائی کورٹ کا لارجر بینچ نے کی جس میں چیف جسٹس صداقت حسین راجہ جسٹس میاں عارف حسین جسٹس سردار اعجاز خان اور جسٹس خالد رشید چوہدری پر مشتمل تھا ۔

متعلقہ خبریں