اہم خبریں

ڈالر 250 روپے سے بھی نیچے آجائے گا ،شبر زیدی کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دعویٰ کیا کہ ڈالر 250 روپے سے بھی نیچے آجائیگا، بس افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں کچھ چیزوں پر پابندی برقرار رکھی جائے۔تفصیلات کے مطابق شبر زیدی نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ میں کاسمیٹکس ،کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر اور گھریلو آلات پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک کے 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے،مکمل حکمت عملی بنا بنائی جائے تاکہ نگراں حکومت کی کوششوں کو ضائع نہ ہوں ۔

متعلقہ خبریں