اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عدالتی فیصلے کی عملدرآمدرپورٹ جمع نہ کرانے پر چیف جسٹس کاایڈیشنل اٹارنی جنرل سے اظہار ناراضگی ،ریمارکس دیئے کیا یہ کوئی ریاستی راز ہے جوکھولنانہیں چاہتے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا فریقین میں سمجھوتہ ہوگیاہے،مجھے اٹارنی جنرل نے پیش ہونے کاکہا تھا،مانسہرہ میں نجی زمین سرکار کیلئے15 ہزار روپے فی ایکڑ پرحاصل کی گئی تھی،پشارو ہائیکورٹ نے رقم فی ایکڑ ڈیڑھ لاکھ روپے کردی تھی،سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے فی ایکڑ ڈیڑھ لاکھ روپے کا فیصلہ برقرار رکھا















