اہم خبریں

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،محکمہ صحت نے بھی اس کی تصدیق کردی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ رواں سال سامنے آنے والا تیسرا پولیو کیس ہے ، بنوں میں پولیو وائرس ڈیڑھ سال کی بچی پر حملہ آور ہوا جس کی وجہ سے معصوم بچی مکمل معذور ہو گئی،محکمہ صحت نے ضلع بنوں کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ۔ واضح رہے کہ اگست میں بھی پولیو کا کیس سامنے آیا تھا جبکہ پہلا کیس بھی رواں سال مارچ میں بنوں سے ہی رونما ہوا تھا ۔

متعلقہ خبریں