کراچی (نیوزڈیسک)حیسکو الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز ا حتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ۔ ہمیں زبردستی ایف آئی آر پر مجبور کیا جارہا ہے، ایس ڈی اوز کا موقف، ہر صورت بھاری جرمانے ڈالنے کا کہا جارہا ہے، ان حالات میں مزید،کام نہیں کر سکتے ۔ایس ڈی او زکا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ترین اور میٹریل موجود نہیں ہے، 9 مستعفی ایس ڈی او ز میں محمد عثمان احمداقبال ولید شفیقشامل دیگر میں محمد جمیل احمد محمد سمیر نجم محمودمحرم طارق ذیشان سرور شامل ، چیف ایگزیکٹو حیسکو نے استعفیٰ قبول کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایک دو روز میں لسیکو و دیگر ڈسکوز سے بھی استعفے آنے کا امکان ہے ۔ ڈسکوز انجنیئرز ایسوسی ایشن کے مطابق بیورو کریسی غلط فیصلے کر رہی ہے ، اجلاس بلا لیا جلد اہم فیصلے کریں گے ۔















