اہم خبریں

نجی بینک کا آن لائن سسٹم غیر محفوظ، شہریوں کے اکاونٹس سے لاکھوں روپے غائب

راولپنڈی (نیوزڈیسک)نجی بینک کا آن لائن سسٹم غیر محفوظ، شہریوں کے اکاونٹس سے لاکھوں روپے ایمازون کے نام پر غائب ،میزان بینک کے کسٹمرز عدم تحفظ کا شکار، متاثرہ افراد سامنے آ گئے،راولپنڈی صدر میں واقع نجی بینک میں اکاونٹ ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پہلے 3 ہزار روپے ایمازون سے خریداری کے نام سے نکلے، دو دن بعد 2 لاکھ 30 ہزار روپے نکل گئے، ایمازون سے کبھی خریداری کی نہ اس ویب سائٹ کے حوالے سے معلومات ہیں، بینک انتظامیہ سے شکایت کی تو انہوں نے اکاونٹ بلاک کرنے کا مشورہ دیا، صدر بینک برانچ نے معاملہ ہیڈ آفس سے متعلقہ قرار دے کر معاملہ دبانے کی کوشش کی ، میز ان بینک حکام کےنارواسلوک سے تحفظات پیدا ہوگئے ،،اس معاملے سے نجی بینک سے عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا،بینک صدر برانچ انتظامیہ نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار،انچارج آپریشن عرفان کا کہنا ہے کہ میرے علم ایسی کوئی بات نہیں ۔

متعلقہ خبریں