اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارےکے شعبۂ امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ضیاء اللّٰہ نامی مسافر پرواز نمبر QR611 سے اٹلی جا رہا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔
