اہم خبریں

30 ستمبر کو پاکستان میں زلزلے کا اشارہ دیا تھا لیکن یقین سےنہیں کہہ سکتے کہ ایسا ہو، فرینک ہوگربیٹس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈچ ماہر فلکیات فرینک ہوگربیٹس نے اپنے پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ 30 ستمبر کو ہم نے ماحولیاتی اتار چڑھاو کو ریکارڈ کیا جس میں پاکستان اور اس کے آس پاس کے حصے شامل تھے۔ اس ریسرچ میں جو ہم نے اخذ کیا وہ انتہائی اہم ہے تاہم یہ سچ ہے کہ اس ریسرچ میں آنیوالے شدید زلزلے کا اشارہ ہو سکتا ہے (جیسا کہ مراکش کا معاملہ تھا) لیکن ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایسا ہو گا۔


فرینک ہوگربیٹس نے مزید کہا کہ اکثر جب ہم یہ کہتے ہیں کہ زیادہ طاقتور زلزلے کا امکان ہے تو افواہیں آتی ہیں کہ “ایک بڑا زلزلہ آئے گا۔” یہ افواہیں جھوٹی ہیں! اشارے ہوسکتے ہیں، ہاں۔ لیکن اس بات کا کوئی یقین نہیں ہے کہ ایسا ہو گا۔

متعلقہ خبریں