نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ کی عدالت عالیہ نے ماں باپ میں نام کے معاملے پر نااتفاقی کے بعد تین سالہ بچی کا نام رکھ دیا، والدین کے درمیان اختلاف کی وجہ سے بچی کا برتھ سرٹیفکیٹ بے نام رہ گیا تھا۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ ماں کی طرف سے دائر درخواست کے جواب میں آیا۔
