اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی کی9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل ،اسلام آ با د ہا ئی کورٹ نے متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا، نو مئی کے تین مقدمات اور اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات شامل ،توشہ خانہ جعلسازی ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔
