چلاس(نیوزڈیسک) چلاس کے علاقے رائیکوٹ میں ڈھوک سے گائوں منتقل ہونیوالے خاندان کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے مطابق حادثے میںایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار خواتین شامل ہیں، زخمی ہونیوالوں میں ایک خاتون کو جگلوٹ جبکہ تین کو چلاس منتقل کردیا ، اسسٹنٹ کمشنر چلاس کے مطابق مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، مذکورہ خواتین موسم تبدیل ہوتے ہی میدان علاقے کی طرف منتقل ہورہے تھے ۔
