نیلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی کے بلات جلانے پر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سمیت 17افراد کے خلاف ایف آئی آر درج،پولیس کے نامزد ملزمان کے گرفتاریوں کے چھاپے،انجمن تاجران نیلم نے 2اکتوبر کوشٹرڈاون ہڑتال کی کال دے دی،بوگس ایف آئی آر ختم کرنے ،مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ،چارٹر آف ڈیمانڈ پورا ہونے تک ہڑتالوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان۔ہفتہ کے روز وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکواٹر آٹھ مقام میں تاجر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے بجلی کے بلات جلا دئیے تھے حکومت کی ہدایت پر پولیس نے کی کاروائی کرتے ہوئے ہڑتال کے منتظمین ڈسٹرکٹ کونسلرز لیاقت علی خان،راجہ محمد افتخار علی خان،صدر انجمن تاجران عبدالرشید اعوان،توصیف منصور،ملک طفیل سمیت 17افراد کے خلاف سٹی تھانہ پولیس آٹھمقام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیےمختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ملزمان کے خلاف زیر دفعاتPC413/Aمقدمہ درج کیا گیا ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں راجہ افتخار علی خان،لیاقت خان،خواجہ انیس علی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پورا کرنے کے بجاے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے سیاسی اور سماجی کارکنوں پر بوگس ایف آئی آر درج کرکے ڈرا دھمکا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا رہا ہے لیکن عوام کے مفادات پراب کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاگرفتاریاں کر کے کے عوام کو مزید مشتعل کیا جا رہا ہے حکومت آزادکشمیرایکشن کمیٹی کے مطالبات کو پورا کرنے جا نوٹیفکیشن جاری کرے کسی بھی تصادم میں نقصان کی زمہ داری حکومت پر ہو گی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے حکومت تصادم کی راہ پر چل نکلی ہے جو کے عوام ریاست اور حکومت کے مفاد میں نہیں ہے۔انجمن تاجران کی طرف سے2اکتوبربروز پیر ضلع نیلم میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔آٹھمقام سمیت دیگر تجارتی مراکز جورا،کنڈل شاہی شاردہ کیل سمیت تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہیں گے۔دوسری جانب پولیس نے بھی قانون کی خلاف ورزی پرسیکیورٹی میں اضافہ کے ساتھ اہم مقامات پر نفری کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
