مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک) قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم غانم المفتاح نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔عرب میڈیا کے مطابق ٹانگوں سے محروم 18 سالہ غانم المفتاح نے عمرے کی ادائیگی کے دوران وہیل چیئر کی سہولت لینے سے انکار کردیا اور اپنے ہاتھوں سے چلتے ہوئے کعبہ شریف کا طواف کرکے عزم اور ہمت کی مثال قائم کر دی۔
