گلگت بلتستان( اے بی این نیوز )ورکرز کنونشن گلگت بلتستان کے عوام کا نواز شریف کے حق میں ریفرنڈم ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اور خلوص کا جواب وزیراعظم نواز شریف اس خطے اور عوام کی ترقی کی صورت میں دیں گے، گلگت بلتستان اور یہاں کے بہادر اور وفادار شعار عوام ہمارا فخر ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گلگت بلتستان میں بڑے ورکرز کنونشن کا انعقاد،مریم نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے ورکرز کنونشن سے خطاب،انہوں نے کہانواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے پاکستان کو ترقی دی، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائی، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائی،وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان سمیت تمام پاکستان کو امن دیں گے، دہشت گردی سے نجات دلائیں گے،نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی تھی، پھر قوم کو ان عذابوں سے نجات دیں گے، ان شاءاللہ، نواز شریف وعدوں کی تکمیل کا نام ہے، عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں تو نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہےنواز شریف باتیں نہیں کرتا، کام کرتا ہے، ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کا نام لکھا ہے، نواز شریف قوم کو متحد کرے گا، ترقی کا ایجنڈا دیں گے، نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، 2013 سے 2018 کے درمیان ترقی کی شرح 6.1 فیصد اور مہنگائی 3.8 فیصد کی کم ترین شرح پر تھی۔نواز شریف کو ناحق سزا نہ ملتی تو عوام کو آج مہنگائی کی سزا نہ ملتی، گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر اور کاروبار کے مواقع دیں گے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے، 21 اکتوبر کو قائد پاکستان کا تاریخی استقبال کریں گے۔
