میڈرڈ(نیوزڈیسک) اسپین میں واقع ایک غار سے سینڈل دریافت ہوئی ہیں جن کو یورپ میں دریافت ہونے والے جوتوں میں سب سے پرانے جوتے قرار دیا جارہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایا کہ سائنس دانوں کے مطابق یہ جوتے 6200 سال پرانے ہوسکتے ہیں۔اسپین کے جنوبی شہر غرناطہ کے قریب موجود غار سے 19 ویں صدی میں دریافت ہونے والی ٹوکریاں، آلات اور سینڈل تعین کردہ دور سے زیادہ پرانے ہیں۔