اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کاراج برقرار،اتوار بازاروں میں بھی اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ سے دور، راولپنڈی میں ادرک 16 سو روپے اور لہسن 560روپے فی کلو میں فروخت،پیاز120،آلو اور ٹماٹر100روپے کلو میں دستیاب،سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر،سیب 300، انار 350روپے اور انگور 300روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔
