اہم خبریں

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انسدادپولیو مہم ، 2 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلا ئےجائیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ،خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل مہم کے دوران 74 لاکھ 78ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں مہم پشاور، کوہاٹ، مردان، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چلائی جائے گی ،9سے13اکتوبر کے دوران مہم کے دوسرے مرحلے میں بنوں اور ڈیر اسماعیل خان ڈویژن کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، موثر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 54ہزار سے پولیس اہلکارتعینات ،پنجاب میں راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد سات روزہ انسداد پولیو مہم 9 اکتوبر تک جاری رہے گی ،دوران مہم 2 کروڑ 12 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے ، 2 لاکھ 4 ہزار ورکرز ، 16 ہزار 575 ایریا انچارج شامل۔

متعلقہ خبریں