اہم خبریں

پنجاب بھرمیں آشوب چشم کی صورتحال قابو سے باہر،لاکھوںافراد بیماری میں مبتلا

لاہور(نیوزڈیسک)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 1134 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 95 ہزار نو سو 29 مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 23,633 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 236 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 77,672 رپورٹ ہوئے ۔ بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 34 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 16,464 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 113 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 31 ہزار 6سو مریض رپورٹ ہوئے- فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 35 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9182 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 63 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں