اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن وامان سے متعلق اپیکس کمیٹی کااجلاس3اکتوبر کوطلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا ، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے،ایپکس کمیٹی اجلاس میں مستونگ سمیت دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
