قمبر شہداد کوٹ(نیوزڈیسک)قمبر شہداد کوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں، انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی سولہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے تین رائس ملز سیل کر دیں۔ہفتہ کو اسسٹنٹ کمشنر قمبر اور مختیار کار رفیق ناریجو نے نجی گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 16 ہزار بوریاں برآمد کیں اور تین نجی رائس ملز کو بھی سیل کردیا۔