کراچی (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میٹ ہینری پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میٹ ہینری کراچی ٹیسٹ کے آخری روز انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کی فٹنس بحالی میں دو سے چار ہفتے لگیں گے۔میٹ ہینری کی جگہ ڈوگ بریسویل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، وہ 68 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ڈوگ بریسویل دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔