اہم خبریں

بینک صارفین دیمک سے باخبر رہیں ، آپ کی رقم پر حملہ ہو سکتا ہے

اتردیش (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتردیش میں حیرت انگزیز واقعہ پیش آیا جہاں شہری کے بینک لاکر میں رکھے لاکھوں روپے دیمک کھاگئی،دوسرے بینک صارفین پریشان۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش کی خاتون الکا پاٹھک نے بینک میں 18 لاکھ روپے اور زیورات اپنی بیٹی کی شادی کے لیے بینک لاکر میں رکھوائے تھے جس پر دیمک نے حملہ کردیا ،خاتون کی کل جمع پونچی دیمک کی نذ ر ہو گئی ،خاتون نے بزنس چلا کر یہ پیسے جمع کئے تھے جو بینک میں بھی محفوظ نہ رہ سکے ،بینک انتظامیہ کو ندامت کا سامنا ،نقصان اندازہ لگانے میں مصروف ۔

متعلقہ خبریں