اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ کے راہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سیلاب سے نقصانات پر پاکستان کی مدد کرے،پاکستان کی نویں ریویو کی تیاریاں مکمل ہیں، آئی ایم ایف کو طول نہیں دینا چاہیے،پی ٹی آئی حکومت کے شرائط نہ ماننے سے موجودہ حکومت پر بوجھ ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سیاست سے بڑی ترجیح ملک اور معیشت کو بچانا ہے،ہمیں یقین ہے کہ ملک بحرانوں سے نکل جائے گا۔