ممبئی(نیوزڈیسک) مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کرلیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے شوہر مفتی انس اور بیٹے طارق جمیل کے ساتھ پہلا عمرہ ادا کیا اور روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی۔واضح رہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی۔