حیدرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پہلے وارم اَپ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔جمعہ کو حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم نے 18.5اوورزمیں دووکٹوں کے نقصان پر 80رنزبنالئے،کپتان بابراعظم 36 اور وکٹ کیپر محمد رضوان 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔