اہم خبریں

نواز شریف کا بار بار واپس آنا ان کی سچائی کا سب سے بڑا ثبوت ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ کے رہنما ءوسابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ میں پارٹی کے ساتھ تعلق کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہوں، پارٹی اور لیڈر کے بغیر میرے ذہن میں سیاست کا کوئی تصور نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے، پیسے دینے والی ویڈیو ہی ثبوت ہے کہ کون لے کر آیا اور کون لے کر گیا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور مریم نواز قید ہوئیں، نتیجے میں الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا گیا۔سابق وزیر دفاع نے کہا کہ جو آج حالات ہیں تو اس قوم سے ایک معافی تو ضرور بنتی ہے، ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ہیں،نواز شریف کا بار بار واپس آنا ان کی سچائی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں