شاسلام آباد (نیوزڈیسک) بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کیخلاف ایف آئی اے میں درج مقدمے میں خالد جمیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے خالد جمیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔محفوظ فیصلہ اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سنایا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے خالد جمیل کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔
