لندن (نیوز ڈیسک) بھارتی دہشتگردی کیخلا ف سکھ سرا پا احتجا ج، اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر سکھو ں کا احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین کے مودی اور بھارت مخالف نعرے ،ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا د ینے کا مطا لبہ کردیا ۔ واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بڑے پیمانے پر سکھوں کی تحریک خالصتان متحرک ہوگئی اورعالمی سطح پر بھی سکھوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آ گئی ہے ۔ اس کے علاوہ کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف بیان سکھوں کی مضبوط آواز بن گیا۔
