اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وہ گورنر مدینہ نے نگران وزیراعظم کااستقبال کیا۔انوار الحق کاکڑ نےروضہ رسول اللہ ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے،نگران وزیر اعظم آج عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ دورۂ سعودی عرب میں اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
