بیجنگ(نیوزڈیسک) چین نے دنیا کی پہلی اسکائی ٹرین متعارف کرا دی۔تفصیلات کے مطابق 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا میں معلق یہ ٹرین ڈرائیور کے بغیر چلے گی ،ٹریفک جام سے بچنے کے لیے بنائی گئی اس ٹرین کا خاص بات یہ ہے کہ یہ الٹی لٹکی ہوئی نظر آئے گی جو اپنی نوعیت کی پہلی ٹرین ہے جومکمل آٹو میٹک ہے ،ایک وقت میں اس میں 200 افراد سفر کر سکیں گے۔اس ٹرین کا ڈیزائن کرنے والی کمپنی آپٹکس ویلی ٹریک کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین مکمل ڈیجیٹل ہو گی اس کو روکنے چلانے کا کام سب کمپیوٹرائزڈ ہے ،یہ ٹرین مقناطیسی قوت سے چلے گی ویسے تو بہت سے بلٹ ٹرین موجود ہیں اس کی خاص بات ہوا میں معلق ہونا اور پل کے اور چمکادڑ کی طرے الٹے لٹکا ہونا ہے ، اس وجہ سے اس پر سفر کرنے والے مسافر د ووہان شہر کا منفرد نظارہ کر سکیں گے ۔
