اہم خبریں

جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے خطاب کیخلاف پاسبان حریت جموں وکشمیر کا شدید احتجاج

مظفرآباد(نیوزڈیسک) اقوامِ متحدہ اجلاس سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آج خطاب کیخلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام شدید احتجاج کیاگیا۔ دارالحکومت میں قائم اقوامِ متحدہ کے مبصر دفتر کے سامنے شہریوں کی بھاری تعداد اجے شنکر کے عالمی فورم پر تقریر کیخلاف احتجاج میں شریک تھی۔بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کیخلاف مظاہرین سیاہ جھنڈے لہرا کر احتجاج کررہے تھے۔ کشمیری مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندرمودی مودی کیخلاف احتجاجی جملے درج تھے۔ کشمیری مظاہرین “قاتل قاتل مودی قاتل”  “ٹیرریسٹ ٹیررسٹ انڈیا ٹیرریسٹ” کے پرزور نعرے لگائے گئے۔ بھارت دنیا میں دہشتگردی پھیلانے والا ملک ہے عالمی فورم پر تقریر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ عزیر احمد غزالی چیئرمین پاسبان حریت کا دھرنے سے خطاب ۔ جموں کشمیر،  پاکستان،  کینیڈ سمیت پڑوسی ملکوں اور دیگر کئی ممالک میں دہشتگردی کا مرتکب بھارت عالمی فورم پر نمائندگی کا حق نہیں رکھتا، بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔دنیا جموں کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے اور جے شنکر کی تقریر کا بائیکاٹ کرے۔ شوکت جاوید میر عثمان علی ہاشم نے کہا کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی زمہ داریوں کو پورا کرے

متعلقہ خبریں