اہم خبریں

ورلڈ کپ بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پاکستان کے احتجاج پر ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی، کل صبح پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری ہوں گے، بھارتی حکومت نے پاکستان ٹیم کوسکیورٹی کلیئرنس کا این او سی جاری کردیا،پی سی بی نے آئی سی سی کو خط میں لکھا ، ویزا مسائل میں آئی سی سی ہماری مدد کیوں نہیں کررہا؟، بھارتی ہائی کمیشن کو سکیورٹی کلیئرنس کا این او سی موصول،قومی سکواڈ کو پاسپورٹس منگل کو ،،مل جائینگے ،قومی سکواڈ 27ستمبر کو شیڈول کے تحت بھارت روانہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں