اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اے بی این نیوز کے بیوروچیف خالد جمیل کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا ،ایف آئی اے کی مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد، وکیل نوید ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا خالد جمیل نفیس انسان، جو دشمن نہیں کر سکتا وہ ہم کر رہے ہیں صحافیوں نے ہمیشہ حق کیلئے بات کی،ہم سب محب وطن ہیں غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کاسلسلہ روکناہوگا،ایف آئی آر میں سیکشن 20لگاناہی توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے،تفتیش مکمل کرلی تومزیدجسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
