اہم خبریں

ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا ،نگران وزیرتجارت گوہرا عجاز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نگران وزیرتجارت گوہرا عجاز کہتے ہیں ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا،کرنسی سمگلنگ روکنے سے ڈالر نیچے آیا، روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے، بجلی کے بلز میں کمی کیلئے بھی کام کر رہے ہیں،ایس آئی ایف سی میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے، عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں