گلگت(نیوزڈیسک)گینر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس کا پاکستان میں نیا کارنامہ ، ناروے سے تعلق رکھنے والے دو ونگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے ہنزہ کی وادی گوجال کے گاؤں ششکٹ میں بلند پہاڑ سے عطا آباد جھیل کے قریب چھلانگ لگائی ۔نارویجین پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن پہلے بھی گینز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ نارویجین پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔ نارویجین پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے عطا آباد جھیل میں لینڈ ہونے کے بعد بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔ونگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن ہنزہ کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوئے ۔ایمبر فورٹ اور ایسپن نے پاکستان کو سیاحت کےاعتبار سے محفوظ اور بہترین قرار دیا ونگ سوٹ پائیلٹس ایمبر فورٹ اور ایسپن نے دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔