اہم خبریں

کباڑ سے ملی دنیا کی مشہور پینٹنگ لاکھوں ڈالر میں نیلام

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) کباڑ سے ملی دنیا کی مشہور پینٹنگ لاکھوں ڈالر میں نیلام ہو گئی ۔تفصیلات کے استعمال شدہ چیزیں بیچنے والی دکا ن سے 4 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ 1لاکھ 91 ہزار ڈالر کی نکلی۔ اصل میں پینٹگ گمشدہ پینٹر ویتھ کی تھی یہ تصویر انہوں نے ہیلن ہنٹ جیکسن کی کتاب ریمونا کیلئے بنائی تھی جوطویل عرصے سے غائب تھی خاتون نے تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو انہیں چیڈز فورڈ کے کیوریٹر سے ملنے کا کہا گیا جہاں سے خاتون کو پینٹنگ کی اصل حقیقت کے بارے میں پتا چلا،ایک اندازے کے مطابق اس تصویر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہو گی لیکن یہ 1 لاکھ 91 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی ۔

متعلقہ خبریں