لاہور(نیوز ڈیسک )ماہرہ خان کے حالیہ فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مینا کماری کی یاد ایک بار پھر تازہ ہوگئی۔ماہرہ خان کی حالیہ پوسٹ میں انہیں تربوزی رنگ کی پھولوں سے سجی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ پرکشش نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے تربوزی رنگ کی ساڑھی کے ساتھ چاندی کے زیورات کا انتخاب کیا ہے، انہوں نے چاندی رنگ کے پازیب، چوڑیوں اور چومکوں کو ان خوبصورتی سے پہنا ہوا ہے کہ اس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ماہرہ خان نے ان تصاویر کے ساتھ پوسٹ کے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا ہے کہ بکھرنے کا مجھ کو شوق ہے بڑا، سمیٹے گا مجھ کو تو بتا ذرا۔ان تصاویر میں ماہرہ خان نے وینود مہتا کی کتاب مینا کماری تھامی ہوئی ہے جس میں لال گلاب رکھا ہوا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان کو دیکھ کر ماضی کی خوب رو و مایا ناز اداکارہ مینا کماری کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہوگئیں۔دوسری جانب اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ میرے چاہنے والوں نے ہمیشہ کی طرح میری ان تصاویر کو بھی بہت پسند کیا ہے میں اسی طرح سے مستقبل میں بھی ان کو خوش رکھنے کی کوشش کروں گی۔