اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد راولپنڈی میں صبح سویرے موسلا دھار بارش،موسم خوشگوار ہو گیا،نشیبی علاقوں میں پانی اکھٹا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی ،واسا ہائی الرٹ نالہ لئی کی اردگرد کی آبادیوں کو بھی الرٹ کردیا گیا۔
