اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علما اسلام نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں غیر جانبدارانہ انتخابات ہونے چاہئیں،جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ، ہم نے الیکشن کمیشن پر واضح کردیا ہے کہ اگر انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہر ضلع کے الیکشن کمیشن آفسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔
